ملتان: سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Published on May 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

9
ملتان:(یو این پی) مجرم غضنفر عباس نے 22 سال قبل ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے تین قریبی رشتے داروں کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس پر سیشن کورٹ نے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے کو بر قرار رکھا۔ مجرم نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اپیل مسترد ہونے کے بعد سیشن کورٹ ملتان نے مجرم کے ڈیٹھ وارنٹس جاری کئے۔ مجرم غضنفر عباس کو آج سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی کے بعد مجرم کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme