پی ایف سی سی کی جانب سے ظفراقبال چیف کوآرڈینیٹر، جبکہ فاطمہ خان کو ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹر لاہورنامزد

Published on August 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

pc
لاہور ( یواین پی)پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے صدر احتشام شامی اور جنرل سیکرٹری منصورمانی نے کونسل کی ماہانہ مجلس میں وفاقی کابینہ اور مرکزی قیادت کے اراکین زاہد رضا ، مزمل احمد فیروزی ،منصور اصغر ، محمد عتیق الرحمن ، آر ایس مصطفی ،مقدس فاروق اعوان ، ذیشان انصاری، اور آچر خاص خیلی کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعدکالم نگار ظفراقبال کوچیف کوآرڈینیٹرلاہور

Zafجبکہ فاطمہ خان کو ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹرلاہورنامزد کیا اور انفارمیشن سیکریٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اس موقع پر پنجاب کابینہ کے صدر ندیم نظر ،جنرل سیکرٹری اعجاز بٹ اور جوائنٹ سیکرٹری نسیم الحق زاہدی نے امید کا اظہارکیا کہ ظفر اقبال اور فاطمہ خان نئے کالم نگاروں سے اپنے رابطے مزید تیز کرے گے ۔ لاہور میں رہنے والے تمام کالم نگاروں تک پی ایف سی سی کا پیغام پہنچائے گے اور ان کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گے ۔ پی ایف سی سی کی مضبوطی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروکار لائے گے جبکہ پنچاب کے صدر نامور قلم کار ندیم نظر کا کہنا تھا کہ پی ایف سی سی بہت جلد لاہور میں ایک عالیشان پروگرا م کا انعقاد کرنے والی ہے جس میں نئے لکھنے والوں کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes