شاہینوں نے کالی آندھی کو کلین سویپ کا داغ لگا دیا

Published on September 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

0
ابوظہبی(یواین پی) شاہینوں کی  پرواز بلند جاری ہے جبکہ شاہینوں کی جیت پر کرکٹ کا جن بوتل میں بند ہو گیا ہے۔پاکستان نے ٹی20 ورلڈ چیمپئن  کو چاروں شانے چت  کرتےہوئے وائٹ واش کا داغ لگا دیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ چمیپئن کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ مشن مکمل کر لیا ہے ۔اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت ہوا ۔ پاکستانی باولرز نے نپے تلے انداز میں باولنگ کرتے ہوئے کالی آندھی کو پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 رنز پر محدود کردیا ویسٹ انڈیز کی وجہ سے سیموئیل 42رنز بناکر ٹاپ سکورررہے،جبکہ عماد وسیم نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  ۔ جوابی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے زبردست کھیل پیش کیا ، پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔پاکستان کی طر ف سے شرجیل خان نے11خالد لطیف 21بابراعظم 27 جبکہ شعیب ملک نے 43رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو آخری میچ میں پچھاڑتے ہوئے سیریزوائٹ واش کردیااورسریز0-3 سے اپنے نام کرلی  ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes