نرالہ دولھا انوکھا انداز، سبزیوں سے سجی گاڑی پر ’’دولھن‘‘ لینے پہنچ گیا

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

7
ہارون آباد(یواین پی ) پھولوں یا دیگر اشیاء سے گاڑی سجانے سے انکار، تازہ سبزیوں سے گاڑی سجا کر دولھے میاں بارات لے کر سسرال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نوجوان نے اپنی شادی پر انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔ دولھا عرفان مغل نے اپنی گاڑی محنت سے خود تازہ سبزیوں سے سجائی۔گاڑی پر جا بجا تازہ گاجریں، کھیرے، پھول گوبھی، ہری مرچیں اور ٹماٹر ایسے قرینہ سے لگائے گئے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ ہوگئے۔ عرفان مغل اسی کار پر اپنی دلھنیا لینے بھی پہنچ گئے۔عرفان مغل کا کہنا ہے کہ وہ سبزیاں شوق سے کھاتا ہے۔ اسی شوق نے اس کے دماغ میں نرالا انداز اپنانے کا خیال پیدا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes