کراچی‘ کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد گرفتار

Published on February 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

6
ملیر سے گرفتار 6 افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایس پی ملیر را ؤانوار
کراچی(یو این پی)پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 افغان باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ان میں عزیزآباد، جوہر آباد، یوسف پلازہ، شاہ لطیف ٹان، ملیر، قائدآباد، کٹی پہاڑی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے مطابق ملیر میں کارروائی کے دوران 6 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس کوائف نہ ہونے پر فارن ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes