منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟

Published on September 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments


کراچی: (یواین پی)مشرق اور مغرب کا کلچر، رہن سہن، لباس، زبان سب کچھ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود بہت ساری چیزیں ایک جیسی بھی ہیں جن میں سےایک ہاتھ کی چوتھی انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہننا ہے۔مشرق ہو یا مغرب، تمام لڑکیاں جب کسی کے ساتھ رشتے میں بندھتی ہیں تواس کے نام کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں پہنتی ہیں، لیکن منگنی کی انگوٹھی صرف چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟ اس کے پیچھے بڑی دلچسپ وجہ ہے۔چائنیز نظریات کے مطابق ہاتھ میں موجود تمام انگلیاں آپ کی زندگی اور زندگی سے جڑے رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں، جیسے انگوٹھے سے مراد آپ کے والدین ہوتے ہیں، شہادت کی انگلی آپ کے بہن بھائیوں کو، درمیانی انگلی آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہے اور چھوٹی انگلی کا مطلب آپ کے بچے ہوتے ہیں۔ جب کہ ہاتھ میں موجود چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی یا پارٹنر کو ظاہر کرتی ہے، یہاں ایک چھوٹے سے لیکن دلچسپ ٹیسٹ کے بارے میں بتایا جارہا ہے، اس ٹیسٹ کے بعد آپ کو یقین ہوجائے گا کہ چوتھی انگلی کا تعلق کس طرح آپ کے جیون ساتھی سے ہوتا ہے۔سب سے پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں کو موڑ کرآپس میں ملالیں۔ اب باقی تمام انگلیاں اپنی اصلی حالت میں آپس میں ملائیں، اب سب سے پہلے اپنے دونوں انگوٹھوں کوالگ کرکے واپس ملائیں۔ دونوں انگوٹھے بہ آسانی الگ ہوکر واپس جڑ جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے آپ کے والدین ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہیں گے اورایک نہ ایک دن آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔اب دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کو آپس میں ملائیں اور پھرالگ کریں یہ دونوں انگلیاں بھی الگ ہوکر آسانی سے واپس جڑ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے آپ کے بہن بھائی بھی ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہیں گےاوراپنی زندگیوں میں مگن ہوجائیں گے۔اب چھوٹی انگلیوں کوالگ کریں اورآپس میں ملائیں، یہ انگلیاں آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہیں اوراس کا مطلب ہے کہ بڑے ہوکر آپ کے بچے بھی آپ کو چھوڑکر چلےجائیں گے۔اب باری ہے چوتھی انگلی کی، اوپر دیا گیا عمل ان انگلیوں کے ساتھ بھی کریں، تاہم کوشش کے باوجود آپ ان دونوں انگلیوں کو الگ نہیں کرسکیں گے، ہاتھ کی چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی کو ظاہر کرتی ہے اورآپ کا پارٹنر ہمیشہ آپ کا ساتھ نبھاتا ہے اور زندگی کی مشکلات میں کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتا اسی لیے منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes