پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی آپشن، واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Published on October 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


لاہور  (یو این پی) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی پیغام کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی بھیجا جانے والا پیغام ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اب صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے ایسے پیغامات کو مٹا سکتے ہیں جو ان کیلئے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیچر خاص طور پر اُس صورت میں کار آمد ہے جب آپ کوئی پیغام کسی غلط گروپ میں بھیج دیں یا اس پیغام میں کوئی غلطی ہو۔ ایسی صورت میں صارفین اس پیغام کو سلیکٹ کر کے اسے کلک کر سکتا ہے جسے مٹانا مقصود ہو اور پھر کھلنے والے مینو میں سے ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ کی آپشن کا استعمال کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی بھی صارف کے پاس صرف 7 منٹ کا وقت ہو گا کہ وہ اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دے۔ 7 منٹ کے بعد یہ سہولت ختم ہو جاتی ہے اور اپنا پیغام واپس لینے یا مٹانے کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی۔ خیال رہے کہ یہ سہولت صرف آئی فون اور اینڈرائڈ پر اس ایپ کے تازہ تریں ورژن کے لیے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes