زونگ بازی لے گیا۔۔۔ واٹس ایپ کی مفت سروس شروع

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

لاہور: (یو این پی) چینی کمپنی زونگ نے واٹس ایپ کی مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ کی تمام سروسز تک صارفین کو مفت رسائی دی جائے گی۔ ان سہولیات میں صارفین واٹس ایپ سے لامحدود کالز اور میسجز شامل ہیں۔ اب زونگ کے صارفین کا تعلق دنیا کے کسی بھی ملک سے ہو وہ کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر یہ پیغامات بغیر کسی بیلنس کے بھیج سکیں گے۔خیال رہے کہ چینی زونگ کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان میں تیز ترین فور جی نیٹ ورک فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت فور جی استعمال کرنے والے 70 فیصد افراد اس کمپنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم یہ کس حد تک ٹھیک ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔زونگ موبائل نیٹ ورک کی یہ پیشکش وائس کالرز اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ وائس اور ٹیکسٹ میسجز اور دیگر ملٹی میڈیا شیئرنگ یا ڈاﺅن لوڈ کے لیے ہے۔ اس کمپنی کے پوسٹ پیڈ، پری پیڈ، انٹرنیٹ سم یا موبائل براڈ بینڈ کے صارفین اس سروس کو سٹار 247 ہیش کر کے ایکٹیو کرسکتے ہیں۔ سروس ایکٹو ہونے کے بعد واٹس ایپ سروسز مفت جائیں گی اور اس کے لیے کوئی ڈیٹا لمٹ نہیں ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme