ونڈوز فون میں ٹوئٹر ایپ ختم کرنے کا فیصلہ

Published on June 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

کیلی فورنیا (یواین پی) اگر آپ کے پاس 2018 میں بھی ونڈوز فونز ہیں اور آپ ٹوئٹر بھی استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ اب آپ ٹوئٹر موبائل ایپ کو ونڈوز 8.1 پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ٹوئٹر نے پہلے سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ جون میں اس پلیٹ فارم سے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے فال کریئٹر اپ ڈیٹس سے پہلے کے ونڈوز 10 موبائل کے لیے بھی موبائل سپورٹ بند کر دی ہے۔موبائل کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پرٹوئٹر ویب سائٹ دیکھنے سے ایک بگ کی وجہ سے نئے ٹوئٹ یا رپلائی کرنے سے کنکشن ایرر پیج ظاہر ہوتا ہے لیکن بیک کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایرر نہیں آتا تاہم ایک بار پھر ٹوئٹ کرنے سے یہی ایرر آتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题