ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلوکمی کااعلان

Published on October 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

لاہور (یواین پی)ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلواورکمرشل سلنڈرکی قیمتوں میں کمی کردی،چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلوکمی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباداورمختلف شہروں میں ایل پی جی 120سے125 روپے فی کلومقررکردی ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے اوگرا کے مقررنرخوں سے بھی قیمت نیچے آگئی ہے،کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کمی کردی جبکہ گھریلوسلنڈر1673روپے سے کم ہو کر1390سے1450روپے تک آگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog