چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments


چکوال(یواین پی) پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بے قابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes