محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر

Published on November 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا ) جامعہ سندھ کے وی سی نے محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کردی ،اینٹی کرپشن کا کام پبلک سرونٹس کی کرپشن کو دیکھنا ہے سندھ یونیورسٹی کے معاملات دیکھنے کی مجاذ نہیں ہے سندھ یونیورسٹی جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں درخواست داخل کی ہے جس میں گذشتہ دنوں محکمہ انسدادِ رشوت ستانی کی کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے انہیں مزید کاروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کا لا یونیورسٹی کاروائی کا اطلاق نہیں ہو تا سندھ یونیورسٹی ایک مقدس ادارہ ہے اگر یونیورسٹی میں کوئی غیر قانونی کام ہو اہے تو اسکی تحقیقات متعلقہ ادارہ ہی کرسکتا ہے یہ کام محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہاکہ اینٹی کرپشن پبلک سرونٹس کی تحقیقات کرسکتی ہے جبکہ وائس چانسلر پبلک سرونٹ نہیں ہو تا ہے اینٹی کرپشن کے افسران غیر قانونی طور پر ہراساں کررہے ہیں ۔
رینجرز و پولیس کی مدد سے 13 اضلاع میں خصوصی ٹیمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں 
حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کی ہدایات پر حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں خصوصی ریکوری ٹاسک فورس اور رینجرز و پولیس کی مدد سے 13 اضلاع میں خصوصی ٹیمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں اس سلسلے میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5035کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں جن میں2606غیر قانونی کنڈہ کنکشن منقطع ، ، اس کے علاوہ 2429نادہندگان کے کنکشن منقطع کیئے گئے جن پر3کروڑ12لاکھ902روپے کے بقایاجات ہیں ، جس کی وجہ سے بجلی منقطع کی گئی ہے آپریشن سرکل حیدرآباد کے سحرش نگر ، لطیف آباد ، قاسم آباد، شورہ گوٹھ و دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران838 غیر قانونی کنکشن اور 682 نادہندگان کے بجلی کنکشن بقایاجات پر منقطع کردیئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ آپریشن سرکل لاڑ کے علاقوں جامشورو، کوٹری ، آمری ، پھلیلی ، سہون ودیگر مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی 526 کنکشن منقطع کیئے ہیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 469 کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں، جبکہ آپریشن سرکل نوابشاہ کے علاقوں بچھیری ، قاضی احمد، سانگھڑ، سکرنڈ ، نوابشاہ سٹی و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 597 بجلی چوری کرتے ہوئے کنکشن پکڑے گئے جو موقع پر ہی منقطع کردیئے گئے ہیں اور نادہندگان کے بقایاجات پر 711 بجلی کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن سرکل میرپورخاص کے علاقوں ڈگری، ٹھٹہ ، سجاول ، ماتلی ، بدین و دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر 641 کنکشن منقطع کیئے گئے جبکہ 801 چیکنگ کے دوران کنڈے بھی کاٹے گئے ۔ واضح رہے کہ حیسکو چیف کی ہدایات پر پولیس اور رینجرز کی مدد سے یہ کارروائیاں خصوی 14 ٹیموں نے کی ہیں۔ مزید کارروائیاں واجبات کی 100% وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام تک جاری رہینگی اس کے علاوہ چوری کے ذریعے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی جائیں گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题