حکومت آنیوالے دنوں میں بہت زبردست اصلاحات کرنے جارہی ہے:خاور گھمن

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ آنیوالے دنوں میں حکومت سے سوالات کئے جائیں گے ،اب وقت دینے کا زمانہ گزر چکاہے اورحکومت کو اصلاحات کرنا ہونگی ، آنیوالے دنوں میں حکومت بہت زبر دست اصلاحات کرنے جارہی ہے۔ خاورگھمن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت قرضے پر نہیں چل سکتی ، اب لانگ ٹرم حل کی طرف جانا ہوگا ، دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کواچھی خاصی مدد مل گئی ہے ، اگر یہ مدد نہ ملتی تو چار چھ ماہ میں ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ جو حالات بنتے جارہے ہیں ، اس میں ہماری حیثیت دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے، کوئی بھی فری لنچ نہیں دیتا ، چائنہ کی طرف سے بھی کافی زیادہ امداد آرہی ہے اورجوکچھ امارات کی جانب سے دیا گیاہے اس سے حکومت بہت خوش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں حکومت سے سوالات کئے جائیں گے ،اب وقت دینے کا زمانہ گزر چکاہے اورحکومت کو اصلاحات کرنا ہونگی ، آنیوالے دنوں میں حکومت بہت زبر دست اصلاحات کرنے جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے کہاہے کہ جس دن سے میں نے استعفیٰ دیاہے میں اس دن سے اپنے آفس نہیں گیا جبکہ حکومت کی جانب سے مجھے یہ کہا گیا تھا کہ ابھی استعفیٰ نہ دوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes