شامی کرد ملیشیا سے متعلق امریکی مشیر کا بیان ’سنگین غلطی‘ ہے، اردوان

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

شام(یواین پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں امریکی حمایت یافتہ کُرد ملیشیا سے متعلق وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جون بولٹن کے بیان کو ’سنگین غلطی ‘ قراردے دیا۔ خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کے مطابق رجب طیب اردوان کا بیان ترک دارالحکومت میں اردوان کے مشیر ابراہیم کالن اور جون بولٹن کے درمیان 2 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد سامنے آیا۔خیال رہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے سے متعلق ترک صدر کے مشیر سے اہم ملاقات کی تھی۔ترک صدر نے اپنی جماعت کے پارلیمانی اراکین کو بتایا کہ ’جون بولٹن کی جانب سے اسرائیل میں دیے گئے پیغام کو قبول کرنا ممکن نہیں ‘۔انقرہ میں جون بولٹن کی آمد سے 2 روز قبل انہوں نے اسرائیل میں کہا تھا کہ ’شام سے امریکا کی واپسی اس کی حمایت یافتہ کرد فورسز کی حفاظت سے مشروط ہے جنہیں ترکی کی جانب سے دہشت گرد تصور کیا جاتا ہے‘۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’جون بولٹن نے مذکورہ معاملے میں سنگین غلطی کی ہے‘۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں شام میں داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوج کے انخلا کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے ترک صدر نے نیویارک ٹائمز میں شائع کیے گئے ایک کالم میں جنگ زدہ شام سے انتہاپسندی کی وجوہات کے خاتمے سے متعلق ترکی کی حکمت عملی کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے انخلا کا صحیح فیصلہ کیا‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog