انقرہ ۔۔۔ ترک صدر عبداﷲ گل نے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔صدارتی محل میں دئیے گئے عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف افغانستان، پاکستان اور ترکی سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحِی سیاسی مذاکرات، سیکورٹی تعاون اور ترقی کیلئے اشتراک کارکو بڑھانا ہے۔