ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اظہار تشویش

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی صدائے احتجاج بلند کر دی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت میاں عتیق اجلاس میں پھٹ پڑے۔ وفاقی وزیر صحت ادویات مہنگی کرنے کی تاویلیں پیش کرتے رہے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اظہار تشویش، جان بچانے والی ادویات کئی سو فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے چئیرمین کمیٹی کا انکشاف، میاں عتیق نے کہا اکتالیس روے والا انجکشن 600 میں فروخت ہو رہا ہے، غریب کہاں جائے گا۔وزیر صحت عامر کیانی نے قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ادویات آج بھی ہمسایہ ممالک سے سستی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے بتایا کہ ممنوعہ ادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر باآسانی مل جاتی ہیں، جعلی ڈاکٹرز اور کلینکس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔قائمہ کمیٹی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث تو گرما گرم ہوئی مگر عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے متعلقہ حکام کو کوئی ہدایت تک جاری نہیں کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme