رانا فواد صاحب کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے‘ علی ترین

Published on February 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

ملتان (یواین پی) لاہور قلندرز نے آخری گیند پر چھکا مار کر ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیت لیا لیکن اپنی ٹیم ہارنے کے باوجود لاہور قلندرز کیلئے زبردست پیغام جاری کرنے والے علی ترین نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’ ہارنے کے باوجود میں نے کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا، بلاشبہ اسے ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین میچ قرار دیا جاسکتا ہے، ویز نے کیا ہی شاندار انداز میں میچ کا اختتام کیا، اس میچ میں اے بی ڈویلیئرز کی ماسٹر کلاس اور عمر صدیق کی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور سب سے بڑھ کر ، رانا صاحب کو خوش دیکھ کر ہمیشہ ہی خوشی ملتی ہے‘۔خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 4 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ فواد رانا کی ٹیم نے یہ ہدف آخری گیند پر چھکے کے ساتھ حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题