پاکستان جنگ نہیں،امن چاہتا ہے،بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، وزیر خارجہ

Published on March 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ،پاکستان جنگ نہیں،امن چاہتا ہے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، صورتحال میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخی ہے، پاک فضائیہ نے بھی ثابت کردیا کہ جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جو چال چلی وہ الٹی پڑگئی، بھارتی حکومت مقبولیت کھو رہی ہے، ہمسایہ ملک کے میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ پلوامہ واقعے سے پہلے ایکٹیویٹ ہوچکا تھا، ہمیں خدشہ تھا مودی مقبولیت کھونے پرکوئی نہ کوئی حرکت کریں گے، ڈرتھا کوئی مس ایڈوانچرہوسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے بھارت میں مودی جیسی سوچ نہیں ہے، بھارت میں بڑا طبقہ جنگ نہیں چاہتا، آج طالبان اورامریکا بھی مذاکرات کررہے ہیں، اس تناظرمیں پاکستان نہیں چاہے گا کہ مشرقی سرحد پر جنگ کے بادل منڈلائیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ابھی نندن کی رہائی پر کوئی عالمی دباؤنہیں تھا، یہ عمران خان کا بڑا پن ہے، بھارت کی قید میں شاکراللہ کی حفاظت بھارتی جیل حکام کی ذمہ داری بنتی تھی،بھارت ناکام رہا، ہم نے وہ کیا جوہمیں کرنا چاہیے تھا، انھوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہاؤس کو ان آرڈر کر لیا ہے، پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے قرارداد منظورکی، امن کے لیے پاکستان کردارادا کررہا ہے، پیپلزپارٹی کے بڑے طبقے نے کہا اگر او آئی اجلاس میں جائیں گے تو یکجہتی کے پیغام میں فرق پڑے گا، زرداری صاحب کی نشست پر جا کر کہا آپ کی پارٹی کے لوگوں نے یہ کہا، زرداری صاحب نے کہا آپ کو مجھ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题