یونی ورسٹی میں طالبات کے چست پاجاما اور جینز پہننے پر پابندی

Published on March 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور کی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بزنس اینڈ مینجمنٹ میں طلبا کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کرتے ہوئے طالبات کے چست پاجامے اور جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ بغیر بازو والی قمیض بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ بھی عائد ہوگا۔لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جامعہ کے شعبہ بزنس اینڈ مینجمنٹ کے خواتین اور مرد اسٹوڈنٹس کیلئے لباس سے متعلق نئے قانون متعارف کرائے گئے ہیں۔یونی ورسٹی کی حدود میں طالبات کیلئے دوپٹا اور اسکارف لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ نئے ڈریس کوڈ کا اطلاق گیارہ مارچ سے ہوگا۔غور طلب بات یہ ہے کہ پوری جامعہ کیلئے الگ، تاہم ایک ڈپارٹمنٹ کیلئے الگ ڈریس کوڈ پالیسی جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق طالبات ٹائٹس نہیں پہن سکیں گی۔ دوسری جانب طلباٗ جمعہ کو شلوار قمیض پہننے کے پابند ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes