لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 2 سال میں 115 عام شہری شہید

Published on March 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

کراچی(یواین پی) بھارتی فوج نے 2 سال میں لائن آف کنٹرول پر درندگی اور بزدلی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔ پالیسی اینڈ ریسرچ فورم کی رپورٹ نے بھارتی فوج کی بُزدلی کا پردہ چاک کر دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی جس میں 115 عام شہری شہید ہوئے جبکہ دو سال کے دوران بھارتی فائرنگ سے 537 افراد زخمی بھی ہوئے۔حقائق پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سنائپر گن سے بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور 1329 شہریوں کے گھروں پر گولے داغے جبکہ 15مسافر گاڑیوں پر بھی گولیاں برسائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes