ہدایتکار حسن عسکری کے بھائی کے انتقال پہ ڈائریکٹرساجد علی،ڈاکٹربی اے خرم کا اظہار تعزیت

Published on March 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

حسن عسکری کے بھائی شہزاد سہیل انتقال پہ المراد پروڈکشن کے تعزیتی اجلاس میں دعائے مغفرت
لاہور(یواین پی)فلم کے معروف ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی شہزاد سہیل کے انتقال پہ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے تعزیتی اجلاس میں گہرے دکھ و غم کا اظہار اور دعائے مغفرت ،فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے اس موقع پہ کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آغاحسن عسکری اور ان کے بھائی شہزاد سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹربی اے خرم نے معروف ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی کے انتقال پہ لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی شہزاد سہیل رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy