پاک بھارت کشیدگی، چین ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر

Published on March 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

مظفر آباد: (یواین پی) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کرنا پاکستان کی کامیابی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ انتہا پسند ملک بھارت بن رہا ہے۔ نریندر مودی انتہا پسندوں سے ووٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پلوامہ کے پس منظر میں بھارت کو امید تھی کہ چین قرارداد کو ویٹو نہیں کرے گا لیکن چین نے ذمہ دارانہ مظاہرہ کیا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ بھارت کے پاس کوئی شواہد نہیں تھا صرف الزام لگایا تھا۔انہوں نے بتایا لپ چین نہیں چاہتا غلط الزامات کی وجہ سے پاک،بھارت جنگ ہو۔ چین پس پردہ ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题