ثمینہ پیرزادہ اپنی 64ویں سالگرہ ’’آج‘‘منائیں گی

Published on April 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

لاہور(یواین پی )معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اپنی 64ویں سالگرہ کا کیک 9اپریل ’’آج‘‘کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ کاٹیں گی۔تفصیلات کے مطابق فلم وٹی وی کی ناموراداکارہ ثمینہ پیرزادہ 9 اپریل 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے ساتھ ہدایتکارہ کے طور پر بھی کام کیا انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں نزدیکیاں، مکھڑا، بازار حسن، بلندی اور خواہش جیسی فلموں میں اداکاری کی اور ٹی وی کے بیشمار ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا اس کے علاوہ انہوں نے سٹیج ڈراموں پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme