پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 709)      No Comments

راولپنڈی: (یو این پی) پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر 4 میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور میجر جنرل نعمان محمود کو ترقی پانے والوں میں شامل ہیں جبکہ میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے میجر جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور وہ اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے اور وہ اس وقت وائس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

 

میجر جنرل ساحر شمشاد ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہے۔ میجر جنرل نعمان محمود اور میجر جنرل اظہر عباس کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ میجر جنرل نعمان محمود اس وقت آئی ایس آئی میں جبکہ میجر جنرل اظہر عباس کمانڈنٹ سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes