داتا دربار دھماکا: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہدا کی تعداد 13 ہوگئی

Published on May 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور: (یواین پی) داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ پاکپتن کا رہائشی 18 سالہ طاہر اسلم میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں داتا دربار خود کش حملے کے زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شخص کا نام طاہر اسلم اور عمر 18 سال تھی جبکہ شہید پاکپتن کا رہائشی تھا اور محنت مزدوری کے لیے لاہور میں قیام پزیر تھا۔دھماکے کے دن طاہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کی قریب دکان میں بیٹھا کام کر رہا تھا۔ شہید کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes