چین میں تمباکو نوشی پر پابندی سے شرح اموات کو 20 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین

Published on February 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 709)      No Comments

Smoking
پیرس (یو این پی) ماہرین طب نے کہا ہے کہ چین اگر ملک میں موجود تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین کا فوری طور پر نفاذ کر دے تو 2050ء تک ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو موت سے بچایا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں برطانوی طبی جریدے میں شامل ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین میں اگر تمباکو نوشی کی صورتحال یہی رہی تو 2050ء تک پانچ کروڑ اموات کا خدشہ ہے تاہم انسداد تمباکو نوشی قوانین کے بھرپور نفاذ سے ان اموات میں ایک کروڑ 30 لاکھ کمی کی جا سکتی ہے اور یہ تعداد یونان کی حالیہ کل آبادی کے برابر ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تمباکو نوشی پر بھاری ٹیکس نافذ، اس کی اشتہار بازی پر پابندی اور سگریٹ نوشی سے پاک مقامات بارے قانون سازی کر دی جائے تو تمباکو نوشی سے ہونے والی شرح اموات کو بیس فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو 2003ء میں عالمی ادارہ صحت کے تمباکو نوشی پر کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ کنونشن کے ضابطہ کے تحت سخت ترین اقدامات پر عمل کرنا ہو گا جس میں خود اسی کا فائدہ ہے بصورت دیگر ملک میں تمباکو نوشی سے معذوری اور اموات کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题