ملک وقوم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ میاں شہبازشریف لگن کے پکے انسان ہیں احتشام الحق لالیکا

Published on February 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکانے میڈیاکلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے بھر پور جذبے کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ اس امر کا ثبوت ہے پاکستان کو بہت جلد توانائی بحران سے نجات دلانے کا عظیم کارنامہ موجودہ مسلم لیگی حکومت سرانجام دے گی ملک وقوم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ میاں شہبازشریف لگن کے پکے انسان ہیں اور اگر وہ کسی کام کی ٹھان لیں تو دن رات ایک کر کے اس کو سر انجام دے ڈالتے ہیں اور توانائی بحران کے حل کے سلسلہ میں بھی ان کا عزم اسی بات کو عیاں کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نندی پور پاورپراجیکٹ کی پہلی ٹربائن مئی میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گی جبکہ وفاقی وزیر بجلی و پانی نے اس سال دوہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کی نوید سنائی ہے جبکہ لائن لاسز میں کمی لانے کے لیے بھی ملک بھر میں اقدامات کیے گئے ہیں افسوسناک بات یہ ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بجلی کی چوری کا رجحان نمایاں ہے اور وہاں اپوزیشن کی جماعتوں پی پی پی اور تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں اور اگر پی پی پی اور تحریک انصاف لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مخلص ہیں تو ان صوبوں میں بجلی چوری کے خلاف وفاقی حکومت کی مہم میں ساتھ دیں اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں لیکن پی پی پی اور تحریک انصاف کا رویہ اس سلسلہ میں مثبت نہیں ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy