شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی پر ان کے ادارے لاہور کالج نے بڑا قدم اٹھالیا

Published on June 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

لاہور (یواین پی) وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر کی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شبم گل کی لاہور کالج سے نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اجازت کے بغیر شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کا موضوع زیر بحث آئے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم گل کی تعیناتی جامعہ کے سنڈیکیٹ کی اجازت کے بغیر ہوئی ہے، اجازت کے بغیر کوئی بھی استاد دوسرے محکمے میں ڈیپوٹیشن پر نہیں جاسکتا۔شبنم گل کی پی ایچ ڈی بھی مکمل نہیں ہے اور نیکٹا کے ریسرچ ونگ ڈائریکٹر کیلئے پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy