گڈگورننس ،احتساب ،شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘چوہدری محمد سرور

Published on June 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

لاہور(یواین پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گڈگورننس ،احتساب ،شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ،تحریک انصاف عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے ہیں آئینی مدت پوری کریں گے۔ جو ہمارا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے ،کر نٹ اکاﺅنٹ خسارہ 30فیصد کم ہونا حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،اورسیز پاکستانی ملک ترقی کیلئے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے موجودہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو تر جیح بنیادوں پر حل کر یں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبئی ،لندن اور جرمنی سے آنیوالے اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور کسی بھی حق دار کو اس کے حق سے محروم نہیں کر یں گے اور عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں جنہوں نے تحر یک انصاف کو بھی عام انتخابات میں بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آج بھی اورسیز پاکستانی ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھر پو ر کردارادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور انشاءاللہ آنیوالاہر دن ملک وقوم کیلئے ترقی اور خوشحالی لیکر آئیگا اور جو لوگ ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog