ایران میں اصلاحاتی عمل کے حامی ایک اخبار پر پابندی عائد

Published on February 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

\"22\"
تہران ۔۔۔ ایران میں اصلاحاتی عمل کے حامی ایک اخبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اخبار کا نام آسمان ہے ۔ ایرانی دفتراستغاثہ کے مطابق اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں شرعی قوانین کی بے حرمتی کی گئی ہے جس کی بناء پر اس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ آسمان نامی اخبار کے مدیراعلی عباس بزرگہر کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اخبار پہلی مرتبہ 6 روز قبل شائع ہوا تھا ۔ سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق عباس بزرگہر نے اس معاملے پر معافی بھی مانگ لی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں اصلاح پسند اخبار بہار کو بھی شیعہ عقائد کے حوالے سے ایک تنقیدی رپورٹ چھاپنے پر بند کیاجاچکا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题