سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹوشہید کی 66 ویں سالگرہ

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) جدہ میں سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹوشہید کی 66 ویں سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب جدہ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں انتہائی جوش جذبہ سے منائی گئی۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر تصور حسین چودھری نے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ پہلی مرتبہ 1988 میں اور دوسری مرتبہ 1993 میں پاکستان کی وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔وہ 21 جون 1953 میں سندھ کے مشہور سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔
محترمہ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی تھیں ۔وہ اپریل 1979ء کواپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی وفات کے بعد 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔مہمان خصوصی ممتاز صحافی اسد اکرم نے کہا بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988ء میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ لیکن بے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ جلد الٹ دیا گیا ۔ محترمہ کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 27دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد واپس جارہی تھیں۔ انھوں نے کہا نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی صرف بیٹی نہیں بلکہ بہترین سیاسی شاگرد بھی تھیں۔ انہوں نے اپنے والد سے جو کچھ سیکھا تھا، عملی سیاست میں اس پر مکمل عمل بھی کیا۔دیگر مقرین جنہوں نے محترمہ کی جدو جہد اور سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا ان میں خلیل احمد عبدالعزہز، اے این پی کے مرکزی رہنما نوشیرواں خٹک، پی وائی او کے سینئر نائب صدر راجہ صدام، چودھری اکرام اللہ قلی، علی اصغر، پی وائی او کے سینئر نائب صدر گلف خالد گجر، سید فضل عباس شاہ ،ملک جاوید حسین ، ملک، راجہ اعجازحسین جنجوء، شامل تھے ۔ ننھے قاری خلیل احمد کی تلاوت سے تقریب کا آغازہوا۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر آفتاب ترابی نے سر انجام دیے۔ تقریب میں پارٹی کے راہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخیر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题