کراچی میں کتے کاٹے کے واقعات، شہری اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے

Published on November 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد میں پاگل آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود حکومتی بے حسی ختم نہ ہوسکی، صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات کے بجائے بلدیہ عظمی کراچی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔شہر قائد میں آوارہ کتوں اور پاگل کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات بڑھنے لگے، کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود حکومتی بے حسی ختم نہ ہو سکی۔ کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات سے شہری خوف زدہ نظر آتے ہیں۔ہزاروں شہری آوارہ پاگل کتوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کیلئے ویکیسین کی دستیابی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ مئیر کراچی صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ویکیسسن کی فراہمی سمیت پاگل کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy