پی ٹی آئی کے 20 صوبائی ارکان نے فارورڈ بلاک بنا لیا، حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

Published on January 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

ملتان (یواین پی) تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes