وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا ٹاسک دے دیا

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ویلیج کونسل الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی، انہوں نے پنجاب حکومت کو جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ولیج کونسل کے انتخابات کی تیاری کرکے الیکشن کا اعلان کیا جائے، نچلی سطح پر انتخابات ہی عوامی مسائل کا حل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی معلومات سے پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو جلد ولیج کونسل کی سطح پربلدیاتی انتخابات کروانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ولیج کونسل کے الیکشن کی تیاری کرکے اعلان کیا جائے۔نچلی سطح پر انتخابات ہی عوامی مسائل کا حل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار مکمل بااختیار وزیراعلیٰ ہیں۔یہ ایک منفی پروپیگنڈا ہے کہ عثمان بزدار کے پاس اختیار نہیں۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نئے ہیں یہ وزیراعلیٰ کی ٹیم کے طور پر کام کرینگے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کوعوام کوحقائق بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو کیسے معاشی طورپرتباہ کیا۔ملک میں مہنگائی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مزید برآں پنجاب میں ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی صورت دباؤ میں نہیں آئینگے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، پنجاب میں پہلی دفعہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے۔ ترقی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题