پاکستان کا چین کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

Published on February 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج سے چین کیلئے براہ راست فضائی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ پیر کی صبح 9 بجے چین سے ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی۔خیال رہے کہ چین کے ساتھ فضائی رابطے منقطع کرنے والا پاکستان پہلا ملک نہیں ہے۔ پاکستان نے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔ یہ فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا۔ حکومت نے پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes