محراب پور،نامعلوم افراد کے ہاتھوں سینئر صحافی عبدالعزیز میمن قتل

Published on February 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی) نامعلوم افراد کے ہاتھوں سینئر صحافی کا قتل لاش کو گودو مائنر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے سینئر صحافی کاوش و کے ٹی این نیوز کے صحافی عبدالعزیز میمن کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو شہر کے قریب ہی گودو مائینر میں پھینک کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع پر ایس ایچ او محراب پور جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو کودو مائینر سے نکلا مقتول صحافی کے گردن پر کے ٹی این مائیک کی تار یا کیبل کی تار لیپٹی ہوئی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ سینئر صحافی کو اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بیدردی سے قتل کیا گیا ہے مقتول صحافی پسماندگان میں بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں بڑا بیٹا قائد عوام یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اور بیٹیاں ابھی اسکول میں زیر تعیلم ہیں محراب پور پریس کلب اور تمام برادری اس سفاکانہ قتل پر رنجیدہ نظر آتی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔۔۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme