سمجھوتا ایکسپریس دہشتگرد حملے کے متاثرین ابھی تک انصاف کے متلاشی ہیں: دفتر خارجہ

Published on February 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو شواہد کے باوجود انصاف کی فراہمی میں حد سے زیادہ تاخیر بھارتی غیر رضامندی ظاہر کرتا ہےدفتر خارجہ نے انصاف کی فراہمی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد واقعہ میں ملوث اور اقبال جرم کرنے والے ماسٹر مائنڈ سوامی اسیم آنند سمیت دیگر ملزمان کی رہائی اس بات کی تصدیق ہے کہ قصورواروں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں استثنیٰ حاصل ہے۔بیان میں سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ خیال رہے کہ آج سے 13 سال قبل 18 فروری کو دہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکوں سے چالیس پاکستانیوں سمیت 68 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes