کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کیسی تیاری درکار ہے؟گورنر پنجاب نے سنگین خطرے کا الارم بجا دیا

Published on March 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس صرف حکومت یا کسی ادارے کیلئے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کیلئے خطرہ بن چکا مگر اس پر افرا تفری پھیلانے کی نہیں صرف اور صرف احتیاط کی ضرورت ہے،اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، ملک دشمنوں کیخلاف جنگ جیسے جذبہ سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری کر ناہوگی، کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو بھی کھوکھلا کر رہا ہے اور پوری دنیا کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے یورپ میں بھی مکمل لاک ڈان ہو چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت انسداد کورونا کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادوں پر اس حوالے سے تمام معاملات کی نگرانی بھی کر رہے ہیں،جہاں فنڈز کی ضرورت ہے وہاں فنڈز بھی یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کرونا وائرس سے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی نمٹا جا سکتا ہے، اس لیے ہم ہر فرد کو کہہ رہے ہیں کہ وہ بلا وجہ مارکیٹوں سمیت کسی بھی پبلک مقام پر جانے سے گریز کرے اور زیادہ سے زیادہ ہاتھوں کی صفائی یقینی بنائے اور لوگوں سے گلے نا ملے کیونکہ ڈاکٹرز بھی یہ کہتے ہیں کہ یہ بیماری سب سے زیادہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے ہی ہو رہی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر میں کسی قسم کی کوتاہی بہت خطر ناک ہوسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme