اٹلی کے بعد اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

روم /میڈرڈ(یواین پی) اٹلی کے بعد اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چین میں دسمبر 2019 کے وسط سے لے کر 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 163 تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد 81 ہزار 661 تھی جس میں سے تقریباً 99 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے تھے۔کورونا وائرس سے چین سے 25 مارچ سے پہلے تک سب سے زیادہ زیادہ ہلاکتیں صرف یورپی ملک اٹلی میں ہوچکی تھیں، جہاں 25 مارچ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 820 تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد بھی 69 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔اٹلی رواں ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوچکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور گزشتہ تین روز سے وہاں یومیہ 650 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں تاہم اب یورپ کا ایک اور ملک بھی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا ہے۔اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہوگئیں اور 25 مارچ کی شام تک اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 434 تک جا پہنچی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین میں 24 اور 25 مارچ کے درمیان 738 نئی ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار ہزار 434 تک جا پہنچی۔کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سمیت متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق اسپین میں 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 47 ہزار 610 تک جا پہنچی اور وہ مریضوں کے حوالے سے اٹلی اور امریکا کے بعد تیسرے نمبر پر متاثر ملک تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog