پنجاب حکومت کا بے روزگار افراد کو امداد دینے کیلئے فارم کا ابتدائی مسودہ تیار

Published on March 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے راشن اور امداد دینے کیلئے فارم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق فارم میں بے روزگار افراد سے مختلف کوائف مانگے گئے ہیں۔ فارم میں ذاتی کوائف، افراد خانہ، گھرانے کی آمدن، اثاثہ جات اور امدادی کوائف بھی بتانا ہوں گے۔فارم جمع کروانے کے بعد محکمہ لیبر و انسانی وسائل، ورکرز ویلفیئر بورڈ، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس بھی بے روزگار افراد کی نشاندہی کرے گا۔فارم میں گھر میں کمانے والے افراد کی تعداد بتانا ہوگی۔ بے روزگار افراد امداد کے اہل ہیں یا نہیں؟ پچھلے تین ماہ کے بجلی کے بل سے بھی اندازہ لگایا جائے گا۔سابقہ روزگار کیا تھا؟ دہاڑی دار، دکاندار یا اڈا تھا؟ سب بتانا ہوگا۔ گھر ذاتی ہے یا کرایہ کا؟ یا کتنے مرلے کا یہ بھی ڈیکلیئر کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes