تیز ترین انٹرنیٹ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on April 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 1,034)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان اور بھارت دنیا میں روایتی حریف ممالک سے جانے جاتے ہیں، دونوں ممالک میں کھیل کے مقابلے ہوں یا جنگ کا محاذ اکثر خبریں زبان زدِ عام رہتی ہیں، تاہم ایک خبر انٹرنیٹ کے حوالے سے آئی ہے، پاکستان نے تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کھیل، سیاحت، سیاست اور کلچرل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ورلڈ انڈٰیکس نے دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوریا دوسرے اور قطر تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں کینگروز نویں، کروشیا دسویں، امریکا 32، ترکی، 52، برازیل 72 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے ممالک میں حریف ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فہرست کے مطابق پاکستان 122 اور بھارت 130ویں نمبر پر موجود ہیں، ملائیشیا 94 ویں نمبر پر براجمان ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ انڈیکس کی جانب سے بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں پاکستان کو سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme