بینائی سے محروم معذورافراد کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج، راشن دینے کا مطالبہ

Published on April 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)بینائی سے محروم معذورافراد کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج، راشن دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے ٹھاروشاھ کےنواھی گاوں سونہری سولنگی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد آنکھوں بینائی سے محروم ہیں جنہیں راشن نے مل سکا ہے ، جس کی وجہ سے بینائی سے محروم معذور افراد کی جانب سے پریس کلب نوشہروفیروزکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر نابینا غلام سرور سولنگی، ندیم احمد، سدھیر سولنگی اور دیگر نے کہا کہ ھمارے خاندان کے 10 افراد آنکھوں کے نور سے محروم ہیں، جوکہ گداگری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں مگر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہم گھروں میں محصور ہوگئے ہیں جبکہ گھرو ں میں کھانے پینے کی کوئی اشیاءنہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم شدید پریشان اور فاقے کرنے پرمجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد غریبوں کو دینے کہ بجائے من پسند افراد میں تقسیم کی جارہی ہے جوکہ غریب شہریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کہ مترادف ہے جبکہ ھم راشن کے مستحق ہونے کہ باجود بھی ہمیں نظرانداز کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمیں امداد دیکر ہماری مدد کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes