موسیقی میرا جنون ہے ،سجاد علی

Published on May 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

لاہور(یواین پی) نامور گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ موسیقی میرا جنون ہے اور دیکھنے والوں کو اس کی جھلک بھی نظر آتی ہو گی ،جب بھی کوئی گیت پیش کرتا ہوں تو اپنی ثقافت کو ضرور پیش نظر رکھتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں سجاد علی نے کہا کہ نئے آنے والے گلوکار بھی اچھا کام کر رہے ہیں کیونکہ مجھے دوسرے پر بلا جواز تنقید کرنا عجیب سا لگتا ہے ۔ ہر شخص کو معلوم ہے کہ وہ جو کام کر رہا ہے اسے لوگ کتنا پسند کر رہے ہیں تو پھر آپ کیوں کسی کو مایوس کرنے کا بیڑہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہا کہ جو اچھا کام کرتا ہے اس کی دل کھول کر تعریف کرتا ہوں کیونکہ اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور میں نے اس میں کبھی کنجوسی سے کام نہیں لیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes