اوکاڑہ ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

Published on June 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال سمیت ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا۔موک ایکسرسائز کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے اورسیلابی پانی میں ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی شامل تھا.موک ایکسرسائز میں مختلف اداروں ریسکیو 1122 محکمہ صحت،سول ڈیفینس، محکمہ زراعت،ایدھی ویلفئر،لائوسٹاک،محکمہ انہار اور میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی.اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122نےسیلاب کے دوران اپنی اپنی خدمات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog