ہم جلد فلم ”کالا طوفان“کی شوٹ کا آغاز کرینگے ڈائریکٹر ساجد علی ساجد

Published on June 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

یواین پی ہماری میڈیا پارٹنر ہے ڈاکٹر بی اے خرم کے عشائیہ  میں ڈائریکٹر کی گفتگو
لاہور(یواین پی)کوروناوائرس اور لاک ڈاﺅن نہ آتا تو ہم اپنی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“ کی عکس بندی کا کام شروع کر چکے ہوتے جیسے ہی کوروناوائرس کے حالات میں بہتری پیدا ہوئی ہم انشاءاللہ اپنی فلم کی شوٹ کا آغاز کر دینگے ان خیالات کا اظہارمعروف فلم ہدایت کار محمد ساجد علی ساجدنے المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ورائٹر ڈاکٹر بی اے خرم کے دیئے گئے عشائیہ میں کیا اس موقع پہ ڈاکٹر منصور شاہد ،ایم اشرف رانا،چوہدری نذیر احمد،علی چوہدری،ڈاکٹر وقاص خرم ،سہیل احمد،حسنین احمد،شرجیل عابد،سلمان ساجد،حسان ساجدو دیگر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئی فلم میں سینئر آرٹسٹ کے ساتھ نئے چہروں کو بھی چانس دیں گے المراد پرڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے والی فلموں کے میڈیا پارٹنریونیویژن نیوز ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy