ایہہ ویاہ نہیں ہون دیاں گا ،بھانجا کی ماموں کی دو بیٹیوں کی بارات کے موقع پر بڑھکیں

Published on March 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

\"04\"
ہارون آباد(یواین پی)ایہہ ویاہ نہیں ہون دیاں گا ،بھانجا کی ماموں کی دو بیٹیوں کی بارات کے موقع پر بڑھکیں،بھانجے نے ماموں کی دو بیٹیوں کی بارات کے موقع پر ساتھیوں کے ہمراہ ہلہ بول کر ہڑبونگ مچادی ،مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں باراتوں کے باراتیوں کے ساتھ بد معاشی کی ،حملہ آور بھانجے اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ بھی کی ۔ماموں کی رپورٹ پر پولیس نے حملہ آوروں کے ساتھ مقدمہ درج کر لیا ۔محمد بوٹا مغل سکنہ 33تھری آر کے مطابق وقوعہ کے روز اس کی وجہ دو بیٹیوں کی باراتیں آئی ہوئی تھیں ایک بارات 210فتح اور دوسری کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ۔میرا بھانجا دلمیر حسین مغل سکنہ 155مراد اپنے ساتھیوں عمیر عرف عمیری ،نعیم ،عبدا لحمید عرف مٹھو،بابر،ندیم ،فیاض،صفدر اور تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ وہاں آگیا اور کہا کہ رشتہ میں نے مانگا تھا مجھے نہ دیا دوسری جگہ رشتہ کر دیا اور میں یہ شادی نہیں ہونے دوں گا اس نے مجھے جان سے مار دینے کے لیے سیدھے فائر کیے مگر بچ گیا ایک ملز م عمیر عرف عمیری ججہ وہاں موجود لوگوں نے پکڑ لیا میرا بھانجا دلمیر حسین اور دوسرے ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes