آٹا اور دودھ کی قیمتیں کم کرانے میں حیدرآباد انتظامیہ بے بس

Published on July 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ جنید علی گوندل)دودھ اور آٹا غریب عوام سے دور ہوگیا شہر لطیف اباد اور قاسم آباد میں دودھ کھلے عام چھوٹی بڑی ڈیری پر 112روپے میں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آٹا بھی چکیوں پر10کلو 600روپے میں فروخت ہورہا ہے جس کے سبب غریب عوام جو پہلے ہی کورونا وائرس میں لاک ڈائون کی وجہ سے پریشان تھی وہ مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے غریب مزدور طبقہ کا کہنا ہے کہ ہم روز کماتے ہے اور روز آٹا دودھ خرید کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن اچانک دودھ کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو اضافہ جبکہ آٹا دس کلو پر130روپے اضافہ نے ہمہیں فاقہ کے بعد خودکشیاں کرنے پرمجبور کرنے کے برابر کردیا ہے جبکہ ہماری دھاڑی اور تنخواہیں وہی کی وہی ہے اور کورونا کے سبب بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت بھی منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے چند چکیوں اور دودھ کی ڈیری پر چھاپہ مار کر جرمانے اور فوٹو سیکشن کے بعد میڈیا کے ذریعے اپنی خبریں شائع کرائی جارہی ہے لیکن قیمتیں وہی کی وہی ہے غریب مزدور طبقہ نے وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ کمشنر حیدرآبادڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر فعال پرائز کمیٹیاں فعال کرتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف کاروائی کروائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme