حکومت کا ستمبر میں ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

Published on August 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی حکومت نے ستمبر میں ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے پر صوبائی وزرائے تعلیم نے بھی اتفاق کیا ہے، تاہم اگست کے دوسرے ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت جولائی میں صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی، کانفرنس اجلاس میں ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء نے وزیرتعلیم شفقت محمود کی تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔بعد ازاں نو جولائی کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پندرہ ستمبر سے ایس اوپیز کے ساتھ سکول کھول دیے جائیں گے۔جبکہ سرکاری سکولوں کو پندرہ جولائی اور نجی اداروں کو دس اگست سے ایڈمن آفسز کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، اگر حالات اسی طرح برقرار رہے اور کیسز کی لہر دوبارہ نہ اٹھی تو 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔ سکولوں کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔مزید برآں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث اگست یا ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الاقوامی وزرائے تعلیم کانفرنس بھی طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5 اگست کو منعقد ہوگی۔ صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر اعلی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme