معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

Published on August 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

لاہور:‌ (یواین پی) جو گیت گایا وہ ہٹ ہوگیا، معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے۔ انہیں بعد ازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘سے نوازا گیا.پری چہرہ، خوبصورت آواز، نازیہ حسن موسیقی کی دنیا میں آتے ہی چھا گئیں، 1980 میں بحثیت پاپ گلوکارہ پی ٹی وی سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے سدا بہار گیت گائے۔نازیہ حسن کو عالمی سطح پر شہر ت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے گانے سے ملی۔ معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔نازیہ حسن کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئیں، انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن سال 2000 میں زندگی ہار گئیں۔ گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme