سفارتی چیلنجز کے ادارک کیلئے تھنک ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے: وزیر خارجہ

Published on August 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کووڈ-19 کے تناظر میں تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے پیش نظر سفارتی چیلنجوں کو سمجھنے کے لئے تھنک ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے محققین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو ان کے زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم احمد خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دوران اجلاس خطے میں روابط کے فروغ، کووڈ 19 کے بعد بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس ایس آئی) ایمبیسڈر (ر) اعزاز چودھری نے وژن 2020ء- 2023ء کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes